میاں چنوں میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار
Police encounter in Mian Channu, one robber killed, two escape
میاں چنوں میں ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس کو اطلاع ملی کہ لال چوک کے نزدیک 3 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شاہ کوٹ، سٹی میاں چنوں اور صدر میاں چنوں کے تھانوں میں قتل، ڈکیتی کے 26 مقدمات میں ملوث تھا، مفرور ڈاکو جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔
Police clash with robbers who were setting up a roadblock and looting in Mian Channu, one robber was killed and two escaped.According to sources, the police of Saddar police station received information that 3 robbers were setting up a roadblock and looting near Lal Chowk. When the p...






