45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل سے پارا چنار روانہ
A convoy of relief goods consisting of 45 vehicles left for Parachinar from Tall.
45 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار روانہ ہو گیا۔قافلے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، قافلے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے، پولیس، ایف سی سمیت ضلعی انتظامیہ اور ممبران قافلے کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گاڑیوں میں اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان موجود ہے، آج قافلے میں 70 سے زائد گاڑیاں کرم بھیجی جائیں گی۔ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ قافلوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کینٹ سے کرم چھپری چیک پوسٹ تک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
A convoy of relief goods consisting of 45 vehicles has left for Parachinar from Tal Cantt.Strict security arrangements have been made for the convoy, the convoy incl...



