کراچی تا حیدرآباد موٹر وے پر بوئنگ طیارے کا سفر
Boeing aircraft traveling on Karachi to Hyderabad Motorway
بوئنگ 737 طیارے کو ٹریلر پر لوڈ کر کے کراچی سے حیدرآباد براستہ موٹر وے ایم نائن منتقلی کی وجہ سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک شدید متاثر ہوا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ناکارہ بوئنگ 737 جہاز کو 350 لمبائی کے 10 ویلر ٹریلر پر لوڈ کر کے حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شاہین ایئر لائن کے ناکارہ بوئنگ 737 طیارے کو فیوز لاج کر کے ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا گیا ہے، جہاں اس طیارے کو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن سمیر سعید کا کہنا ہے کہ جہاز تربیتی مقاصد کے لیے انسٹیٹیوٹ لایا جا رہا ہے، جہاں فائر فائٹرز جہاز میں پھنسے مسافروں کے ہنگامی انخلاء کی تربیت دی جائے گی۔
Traffic going to Hyderabad has been severely affected due to the transfer of Boe...

