Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: karachi news

کراچی: حسین ہزارہ گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق
اہم خبریں

کراچی: حسین ہزارہ گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق

Karachi: A woman died after eating a poisonous substance in Hussain Hazara Goth کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 33 سال کی شاہدہ کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے خاتون کی موت ہوئی، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید شواہد حاصل کیے جارہے ہیں۔ A woman died after eating a poisonous substance in Hussain Hazara Goth area of ​​Karachi.According to rescue sources, the dead woman has been identified as 33-year-old Shahida.According to the details, a woman died after eating poisonous substance in a house near Gulistan Johar Block 11 Hussain Hazara Goth, the body was shifted to Jinnah Hospital....
نوجوان کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد:کراچی
اہم خبریں

نوجوان کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش برآمد:کراچی

Tortured body of young man recovered: Karachi شہر قائد میں نوجوان کی تشدد زدہ گلا کٹی لاش ملی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔واقعہ منگھو پیر کے علاقے نہر پمپنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا، لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، پولیس نے معائنہ کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم عمر 30 سال کے قریب بتائی گئی ہے جسے کسی تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر کے مذکورہ مقام پر پھینکا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید جانچ کر رہی ہے۔ A tortured body of a young man was found in Shahr Quaid, who was killed with a sharp instrument. The incident took place near Nahar Pumping Station in Manghu Peer area. Police and rescue personnel reached the spot after receiving information about t...
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندے ہلاک اور دیگر زخمی
اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں دو چینی باشندے ہلاک اور دیگر زخمی

Two Chinese nationals were killed and others injured in an explosion near Karachi Airport پاکستان کے شہر کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اتوار کی شب ایک مشتبہ خودکش حملے میں دو چینی شہری ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔تیسری لاش، جس کی ابھی تک سرکاری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حملہ آور کی ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک "دہشت گردانہ حملہ" تھا جس میں ملک کے صوبہ سندھ میں ایک پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئروں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔علیحدگی پسند بلوچستان لبریشن آرمی (BLA)، جس نے حالیہ برسوں میں ترقیاتی منصوبوں میں شامل چینی شہریوں پر حملے کیے ہیں، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ Two Chinese nationals have been killed and at least 10 people injured after a suspected suicide attack near Jinnah International Ai...
کراچی ایئرپورٹ کےقریب زوردار دھماکا
اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ کےقریب زوردار دھماکا

Heavy explosion near Karachi Airport جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ایئرپورٹ سگنل کے قریب آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنی گئی، اطراف میں رہنے والے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے میں مصروف ہوگئیں۔آگ لگنے سے تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں، امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹینکر اور گاڑیوں کی آگ بجھا دی، دھماکے کے بعد شارع فیصل کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں خاتون، 3 سکیورٹی، 2 رین...
کراچی: غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک
اہم خبریں

کراچی: غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک

Karachi: Attack on a vehicle of foreign nationals, 2 terrorists killed کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی نے بتایا کہ تمام غیرملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 جاپانی شہری سوار تھے، حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا، دوسرا دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے ب...
Optimized by Optimole