Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: karachi news

کراچی: حسن اسکوائر کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اہم خبریں

کراچی: حسن اسکوائر کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Karachi: Motorcyclist dies after being hit by tanker near Hassan Square کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ بشیر کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد علاقے میں موجود مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی جس نے آگ پر قابو پایا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے اسی مقام سے کچھ دور ہی کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔ A motorcyclist died after be...
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں
اہم خبریں

کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 گاڑیاں جلا دیں

Karachi: Motorcyclist injured after being hit by dumper, angry people burn 9 vehicles کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کا صورتحال قابو کرنے کا دعویٰ، ڈمپر جلانے کے خلاف ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے، سہراب گوٹھ میں احتجاج کیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ڈی آئی جی ویس...
کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ
اہم خبریں

کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ

46 passengers from 17 countries offloaded from Karachi کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن کے 1، قطر کے 2، متحدہ عرب امارات کے 1، تنزانیہ کے 1، بوسٹوانہ کے 3، جنوبی افریقا کے 1، لائبیریا کے1، براؤنڈی کے 1، کانگو کے 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ...
کراچی: گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق
اہم خبریں

کراچی: گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

Karachi: Two people died in boiler explosion at ghee factory کراچی میں گھی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ گیس کے اخراج کے باعث 3 سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت ناصر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ Two people died after a boiler exploded in a ghee factory in Karachi.According to rescue officials, a boiler exploded inside a factory in the Port Qasim area of ​​Karachi, resulting in the death of two people, while the condition of 3 to 4 people has become critical due to gas leakage.Officials say that the deceased have been identified as Nasir and Kamran, a...
کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار
اہم خبریں

کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار

Karachi: International gang involved in online lottery robbery arrested آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔ An international gang that ...
کراچی: آرام باغ کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی
اہم خبریں

کراچی: آرام باغ کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی

Karachi: A fire broke out in the furniture market of Aram Bagh کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے حصہ لیا۔ A fire broke out in Aram Bagh Furniture Market in Karachi, which was brought under control.Fire brigade officials say that the fire in the building in Arambagh area has been brought under control, the cooling process is going on.Officials say that 3 fire tenders and a snorkel took part in extinguishing the fire....
Optimized by Optimole