Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: karachi airport

کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ
اہم خبریں

کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ

46 passengers from 17 countries offloaded from Karachi کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن کے 1، قطر کے 2، متحدہ عرب امارات کے 1، تنزانیہ کے 1، بوسٹوانہ کے 3، جنوبی افریقا کے 1، لائبیریا کے1، براؤنڈی کے 1، کانگو کے 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ...
کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار

Karachi: Huge quantity of drugs seized, 7 suspects including 3 women arrested اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، چنیوٹ اور ملتان میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 6 کارروائیوں میں 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 11 کلو 127 گرام چرس، 6 کلو آئس، 6 کلو افیون،4 کلو ہیروئن شامل ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔ The Anti-Narcotics Force (ANF) has seized a huge quantity of drugs in various operations.According to the ANF spokesperson, the operations were carried out in Islamabad, Peshawar, Chiniot and Multan.Officials say that 7 suspects, including...
کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار
اہم خبریں

کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار

Karachi: International gang involved in online lottery robbery arrested آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔ An international gang that ...
افغان شہری جعلی پاسپورٹ پر کینیڈا جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
اہم خبریں

افغان شہری جعلی پاسپورٹ پر کینیڈا جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار

Afghan citizen arrested while trying to travel to Canada on fake passport کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے ایک افغان شہری کو جعلی پاسپورٹ کے ساتھ غیرقانونی طور پر کینیڈا جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کےمطابق ملزم رحمت اللہ کینیڈا کے سٹڈی ویزا پر سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن ایئرلائن کے عملے نے اس کے بورڈنگ کارڈ اور دیگر دستاویزات کو مشکوک جان کر ایف آئی اے کو رپورٹ کر دیا۔ملزم کے ایف آئی اے کو دیے گئے بیان کے مطابق اس کے کینیڈا جانے کا منصوبہ ایک ایجنٹ عثمان کے ساتھ طے ہوا تھا، جس نے اس سے 50 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو بعد میں 28 لاکھ روپے میں طے ہوئی، یہ رقم اس کی کینیڈا روانگی پر ادا کی جانا تھی۔ Federal Investigation Agency (FIA) officials arrested an Afghan national trying to enter Canada illegally with ...
قدیم بدھا کے اصل مجسموں کی جاپان سمگلنگ کی کوشش ناکام
اہم خبریں

قدیم بدھا کے اصل مجسموں کی جاپان سمگلنگ کی کوشش ناکام

Attempt to smuggle original Buddha statues to Japan failed کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے لاہور سے قیمتی اور قدیم بدھا کے اصل مجسموں کو جاپان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔جی پی او سے قیمتی اور قدیم ترین بدھا کے مجسمے کی کاپی کی آڑ میں اصل بدھا کے مجسمے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔حکام کا بتانا ہے کہ پارسل ایک ہمایوں مسعود نے جاپان برآمد کرنے کے لیے بک کرایا تھا، شک کی بنیاد پر تحقیقات کے دوران مجسمہ میں سے ایک قدیم مجسمہ ملا، جو دوسو صدی عیسوی کا ہے۔ Customs officials foiled an attempt to smuggle valuable and ancient original Buddha statues from Lahore to Japan by taking action at Allama Iqbal International Airport.An attempt to smuggle original Buddha statues from the GPO under the guise of a copy of a valuable and oldest Buddha statue was foil...
کراچی دھماکے کے ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے، وزیراعظم کی چین کو یقین دہانی
اہم خبریں

کراچی دھماکے کے ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے، وزیراعظم کی چین کو یقین دہانی

The accused of Karachi blast will be brought to justice soon, Prime Minister assures China اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعےکی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونیوالے سانحے پر غمزدہ ہوں، 2چینی شہریوں کےجانی نقصان اورزخمی ہونےپرافسوس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھناؤنے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ واقعےمیں ملوث افراد پاکستانی نہیں ملک دشمن ہیں، واقعےکی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کے ہر طرح...
Optimized by Optimole