Friday, April 3Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: justice mansoor ali shah’s tenure

چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

Child justice is very important, children are our present and future: Justice Mansoor Ali Shah اسلام آباد میں بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں، بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے آگے جانا ہوگا، ججز کو بتانا چاہتا ہوں بچوں کیلئے انصاف کتنا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے کبھی مشورہ نہیں کرتے، ہم خود اپنے طور پر کوئی بھی فیصلہ کر لیتے ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنا کریں، اپنے بچوں سے ملیں ان کی باتیں سنیں اور ان کو مانیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں، بچوں کے ساتھ عام آدمی کی طرح برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ کورٹ بنانا مشکل نہیں ہے،ہمیں اس پر کام کرنا چاہیے، ججز کا ٹیسٹ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں، بچوں کی پروٹیکشن سے متعلق عالمی قوانین بنائے ...
یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ

What to do with the unconstitutional bench that is sitting? Justice Mansoor Ali Shah سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا تذکرہ کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم ریگولر بینچ میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا تب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہم سے پوچھ نہیں سکتا، بار بار سوال سامنے آتا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتے ہیں تو کیا ہو گا؟ ہمیں کون روکنے والا ہے؟ نظرِ ثانی بھی ...
نہیں ہوسکتا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو: جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

نہیں ہوسکتا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو: جسٹس منصور علی شاہ

It is impossible not to implement the decisions of the Supreme Court: Justice Mansoor Ali Shah جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کہا گیا جو درست نہیں، میں سینئر ترین جج ہوں قائم مقام چیف جسٹس نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے دوست ہیں اور وہ چیف جسٹس پاکستان ہیں، میں سینئر ترین جج ہی ٹھیک ہوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تندرست اور توانا ہیں، اللہ پاک ان کو صحت دے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا غیر آئینی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس یہ آپشن نہیں کہ کہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھاکہ جو رائٹ مسلمانوں کے ہیں اقلیتوں کیلئے بھی وہ...
Optimized by Optimole