چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
Child justice is very important, children are our present and future: Justice Mansoor Ali Shah
اسلام آباد میں بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں، بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے آگے جانا ہوگا، ججز کو بتانا چاہتا ہوں بچوں کیلئے انصاف کتنا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے کبھی مشورہ نہیں کرتے، ہم خود اپنے طور پر کوئی بھی فیصلہ کر لیتے ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنا کریں، اپنے بچوں سے ملیں ان کی باتیں سنیں اور ان کو مانیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں، بچوں کے ساتھ عام آدمی کی طرح برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ کورٹ بنانا مشکل نہیں ہے،ہمیں اس پر کام کرنا چاہیے، ججز کا ٹیسٹ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں، بچوں کی پروٹیکشن سے متعلق عالمی قوانین بنائے ...




