Friday, April 3Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: justice mansoor ali shah

چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

Child justice is very important, children are our present and future: Justice Mansoor Ali Shah اسلام آباد میں بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ چائلڈ جسٹس بہت اہمیت کا حامل ہے، بچے ہمارا حال اور مستقبل ہیں، بچوں کو بہتر مستقبل کیلئے آگے جانا ہوگا، ججز کو بتانا چاہتا ہوں بچوں کیلئے انصاف کتنا اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں سے کبھی مشورہ نہیں کرتے، ہم خود اپنے طور پر کوئی بھی فیصلہ کر لیتے ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنا کریں، اپنے بچوں سے ملیں ان کی باتیں سنیں اور ان کو مانیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں، بچوں کے ساتھ عام آدمی کی طرح برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ کورٹ بنانا مشکل نہیں ہے،ہمیں اس پر کام کرنا چاہیے، ججز کا ٹیسٹ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں، بچوں کی پروٹیکشن سے متعلق عالمی قوانین بنائے ...
یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ

What to do with the unconstitutional bench that is sitting? Justice Mansoor Ali Shah سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا تذکرہ کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس آئینی بینچ سنے گا، ہم ریگولر بینچ میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فی الحال کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا تو کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ مطلب جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا تب تک آئینی کیسز نہیں سنے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہم سے پوچھ نہیں سکتا، بار بار سوال سامنے آتا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی دیتے ہیں تو کیا ہو گا؟ ہمیں کون روکنے والا ہے؟ نظرِ ثانی بھی ...
تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی: جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی: جسٹس منصور علی شاہ

History never forgives: Justice Mansoor Ali Shah جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے بنائے گئے ٹیکس کیس بنچ کے تناظر میں لکھا گیا، خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی نقل کیا گیا ہے۔خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا، خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔یاد رہے کہ ٹیکس سے متعلق نظرثانی کیس کی آخری سماعت 4 اکتوبر کو ہوئی تھی جب چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی، بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس نعیم اختر افغان کو شامل کرنے کا حکمن...
جسٹس یحییٰ آفریدی دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس مقرر
اہم خبریں

جسٹس یحییٰ آفریدی دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس مقرر

Justice Yahya Afridi appointed Chief Justice by two-thirds majority جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے نئے چیف جسٹس کیلئے جسٹس یحییٰ آفریدی پر اتفاق کیا۔تحریک انصاف نے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔ اسپیکر ایاز صادق اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے جا کر پی ٹی آئی کے ارکان کو منانے کی کوشش کی، جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اور ان کے لوگ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔اس سے پہلے پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا شام کے اجلاس میں نہیں آئے تھے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چار حکومتی ارکان کو پی ٹی آئی ارکان کو منانے کا ٹاسک دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ آئینی طور پر کمیٹی پی ٹی آئی ارکان کے بغیر بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔خصوصی پارلیمانی ...
جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر سوالات اٹھا دیئے
اہم خبریں

جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر سوالات اٹھا دیئے

Justice Mansoor Ali Shah raised questions on the amendment ordinance سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف آنے والے آرڈیننس پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے ججز کمیٹی کوخط لکھ دیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ فل کورٹ نے فیصلے کے ذریعے پارلیمنٹ کی مداخلت کے دروازے کو بند کیا ، فل کورٹ کے فیصلے میں واضح کہا گیا کہ کسی ترمیم کے ذریعے اگر مستقل بھی آزاد عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے تو یہ آئین کے تحفظ کے لیے موجود یہ عدالت اس سے نمٹے گی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی تشکیل کا فیصلہ فل کورٹ کا تھا اس میں رد و بدل یا تو فل کورٹ بنچ یا فل کورٹ اجلاس کے ذریعے ممکن ہے ،جب تک کمیٹی کو اصل حال میں بحال نہیں کیا جاتا، شرکت نہیں کروں گا ۔جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہو...
نہیں ہوسکتا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو: جسٹس منصور علی شاہ
اہم خبریں

نہیں ہوسکتا سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو: جسٹس منصور علی شاہ

It is impossible not to implement the decisions of the Supreme Court: Justice Mansoor Ali Shah جسٹس منصور علی شاہ نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کہا گیا جو درست نہیں، میں سینئر ترین جج ہوں قائم مقام چیف جسٹس نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے دوست ہیں اور وہ چیف جسٹس پاکستان ہیں، میں سینئر ترین جج ہی ٹھیک ہوں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تندرست اور توانا ہیں، اللہ پاک ان کو صحت دے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا غیر آئینی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے پاس یہ آپشن نہیں کہ کہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھاکہ جو رائٹ مسلمانوں کے ہیں اقلیتوں کیلئے بھی وہ...
Optimized by Optimole