چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
Chief Justice Lahore High Court's big decision, citizens will be able to get information about cases sitting at home
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد گھر بیٹھے کیسز کی معلومات ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے عملی طور اقدامات کرہی ہے اور اس میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں سب سے پہلے سائلین کے قیمتی وقت اور پیسے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے سائلین کو ان کے کیسز سے متعلق مسلسل آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہی لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کی جاسکے گی۔اس اقدام سے سائلین گھ...



