جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری
Arrest warrant issued for Judge Humayun Dilawar
سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کے بھائی، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ محکمۂ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیا ہے، اس معاملے میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔اس بیان میں معاون خصوصی اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا مصدق عباسی نے کہا ہے کہ اسپیشل جج ہمایوں دلاور اور ان کے 3 بھائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے، ملزمان نے جعلی اندراج سے زمین اپنے نام کر کے ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی . انہوں نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔
In the case of alleged possession of go...

