اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات آگاہی مہم کا انعقاد
Anti-narcotics force conducts anti-narcotics awareness campaign in educational institutions of Punjab
پنجاب نے تعلیمی اداروں میں جاری انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال میڈیکل کالج، یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(UET) لاہور، اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) کے اہم فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ANF، میجر جنرل عبدالمعید (ہلال امتیاز ملٹری) نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات چیت کی اور اس کے تدارک کے لیے ANF کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ طلباء نے ڈی جی ANF کے ساتھ گفتگو میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور متعدد سوالات کیے جن کے جامع اور موثر جوابات فراہم کیے گئے۔ مزی...

