سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا
Bangladesh Army PSO meets Pakistan Navy Chief, emphasizes on joint exercises
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
Chief of the Pakistan Navy, Admiral Naveed Ashraf, was met by the Principal Staff Officer of the Armed Forces Division of B...


