چترال، 68 ہزار امریکی ڈالرز میں کشمیری مارخور کا شکار
Kashmiri Markhor hunted for $68,000 in Chitral
چترال کے علاقے گہریت گول میں غیرملکی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں لیا تھا۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ مارخور کا شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ہنٹنگ پروگرام کی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوگا، ہنٹنگ پروگرام کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور مقامی آبادی کو معاشی فوائد دینا ہے۔ حکمہ جنگلی حیات کا مزید کہنا ہے کہ مارخور کا شکار نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت کیا گیا ہے۔
A foreign hunter has hunted a Kashmiri Markhor in the Ghiryat Gol area of Chitral.According to the Wildlife Department, the Russian hunter bought a Markhor...

