جماعتِ اسلامی کی اپیل پر تاجروں کی ہڑتال
Trader's strike on the appeal of Jamaat-e-Islami
بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی اپیل پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے، اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل، بازار اور دکانیں بند ہیں۔تاجر تنظیموں نے بھی آج کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔لاہور کی تاجر تنظیمیں 2 دھڑوں میں بٹ گئیں، تاجروں کا ایک گروپ ہڑتال کا حامی، دوسرا مخالف ہے۔ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیشِ نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا۔
A strike is being held today on the appeal of Jamaat-e-Islami against heavy electricity bills, taxes and inflation. On this occasion, business life is suspended in small and big cities of the country, markets and shops are closed...


