اسرائیل میں ریسٹورنٹ پر فائرنگ ایک خاتون پولیس افسر ہلاک اور 10 افراد زخمی
A woman police officer was killed and 10 people were injured in a shooting at a restaurant in Israel
اسرائیل میں بس اسٹیشن پر بنے بین الاقوامی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون پولیس افسر ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت سارجنٹ شیرا سسلیک کے طور پر کی گئی، جو 19 سالہ سرحدی پولیس افسر تھیں وہ اس وقت ہلاک ہوئیں جب ایک بندوق بردار نے جنوبی شہر کے مرکزی بس اسٹیشن کے ریسٹورنٹ میں گھس کر اندر موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا حملہ آور نے فائ...




