فلسطینی صحافی اسماء حریش کو 6 ماہ بعد رہا کردیا
Palestinian journalist Asma Harish was released after 6 months
اسرائیل نے فلسطینی صحافی اسماء نوح حریش کو 6 ماہ کی حراست کے بعد رہا کردیا۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز کے بعد سے متعدد مرد اور خواتین صحافیوں کو حراست میں لیا۔حراست میں لی گئی خواتین صحافیوں میں 32 سالہ صحافی اسماء نوح حریش بھی شامل تھیں، جو اپریل میں رام اللّٰہ کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی تھیں۔تاہم 6 ماہ بعد اسرائیل کی جانب سے اسماء حریش کو آج رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں متعدد فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔30 ستمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی صحافی وفا العودینی اور ان کے خاندان کے افراد بھی شہید ہوگئے تھے۔مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ غزہ کے وسطی علاقے میں ان کے گھر پر ک...




