Thursday, April 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: israel lebanon war

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان
انٹرنیشنل

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان

Israel announces military deployment in southern Lebanon اسرائیل نے پیر کی ڈیڈ لائن کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس نے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلاء علاقے میں لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔معاہدے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے سے پیر کی صبح 4 بجے تک حزب اللّٰہ کے جنگجو اور اسرائیلی فوج کا انخلاء ہونا ہے اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے یمن میں عملے کے اراکین کو حراست میں لینے پر حوثیوں کے زیرِ اثر علاقوں میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ Israel has announced that it will maintain the deployment of Israeli troops in southern Lebanon despite Monda...
اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار
انٹرنیشنل

اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار

Israel is ready for a ceasefire with Hezbollah بنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا۔مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیر گردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللّٰہ کو دریائے ...
پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ
اہم خبریں

پاکستان سے غزہ و لبنان کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

The 13th aid shipment has been sent from Pakistan to Gaza and Lebanon پاکستان سے غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں فلسطینی سفیر، بیرسٹر عقیل ملک، این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ اور پاک آرمی کے نمائندگان موجود تھے۔فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کردی گئی، غزہ کے لیے امدادی سامان بردار ہوائی جہاز اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے گا۔ترجمان کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان فیملی ٹینٹ اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے۔این ڈی ایم اے 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھجو...
حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اہم خبریں

حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Hezbollah claims to have killed 70 Israeli soldiers in a week حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھا۔ Hezbollah has claimed to have killed 70 Israeli soldiers in a week.According to foreign media, Hezbollah has not disclosed the details of targeting Israeli soldiers.On the other hand, Israel has confirmed the death of 50 soldiers.According to foreign media, Israeli...
حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں ڈرون حملے، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی
انٹرنیشنل

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں ڈرون حملے، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

Hezbollah's drone attacks in Israel, 4 Israeli soldiers killed, many injured حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفا میں ڈرون حملے کیے گئے جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے ہیں۔ شمالی اسرائیل میں بن یامین کے علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں، جس میں کم ازکم 67 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر بھی پہنچے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی شہر میں ڈرون حملے کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر بھی اسرئیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ Hezbollah carried out drone attacks in the city of Haifa, Israel, in which 4 Israeli soldiers were killed ...
لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق
انٹرنیشنل

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق

Another 60 people were killed in Israeli attacks in Lebanon لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو گئے۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس سال اسرائیل اور حزب اللّٰہ کی لڑائی میں لبنان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 229 ہو گئی ہے۔لبنان کرائسز رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 فضائی حملے اور گولہ باری کے واقعات پیش آئے ہیں۔حملے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادیٔ بیکا میں کیے گئے۔دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی غزہ میں کلینک پر بم باری سے نومولود سمیت 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ 60 more people were killed and 168 injured in Israeli attacks in Lebanon in the last 24 hours.According to the Lebanese Ministry of Health, the number of people killed in Lebanon this year in the war between Israel an...
Optimized by Optimole