بھارتی فورس کمانڈر کا پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف
Indian Force Commander's recognition of the professionalism of Pakistani peacekeepers
پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر کی جانب سے اعتراف کیا گیا، یہ اعتراف آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایک خط کی صورت میں کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق امن و سلامتی کے قیام کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق خط میں بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر کرادار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطا...





