آج بڑا تاریخی دن ہے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں: اسحاق ڈار
Today is a big historical day, congratulations to all: Ishaq Dar
سینیٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قائد ایوان نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آج بڑا تاریخی دن ہے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ اس پر کام کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ چارٹر آف ڈیمو کریسی کا نامکمل ایجنڈا ہے جو پورا ہوا۔ خیال رہے کہ سینیٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں 65، مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔آئینی ترامیم کے حق میں حکومتی ووٹ 58، بی این پی مینگل کے 2، جے یو آئی کے 5 ووٹ شامل ہیں، سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 175اے میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
After the approval of the constitutional amendment by the Senate, Leader of the House Deputy Prime Minister...

