ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کی کراچی آمد
Gholam Hossein Mozaffari, Governor of Iranian Khorasan Province, arrives in Karachi
ایرانی صوبے خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی وفد سے آج ظہرانے پر ملاقات ہو گی، گورنر خراسان سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا یے کہ دونوں ملکوں میں سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہو گی، کراچی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت زیر تعلیم تمام طلبا وطالبات کو سرٹیفیکیٹ دیں گے، آن سائٹ 50 ہزار اور آن لائن ساڑھے 4 لاکھ طلبا ٹیسٹ پاس کریں انہیں سرٹیفیکیٹ دیں گے۔گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی یونیورسٹی کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئی ٹی طلبہ ذہانت کا مظاہرہ کریں۔
The Governor of the Iranian province o...

