ایران کا پاکستان کو آئندہ ماہ عالمی ثالثی عدالت لے جانے کا حتمی نوٹس
Iran's final notice to take Pakistan to the International Arbitration Court next month
اسلام آباد : ایران نے پاکستان کو یہ بتاتے ہوئے اپنا آخری نوٹس جاری کر دیا ہے کہ تہران کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ گیس کے حصول کے لیے 180 دن کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن کے دوران اپنی زمین پر آئی پی گیس پروجیکٹ کے تحت پائپ لائن کی تعمیر نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف اگلے ماہ ستمبر 2024 میں فرانسیسی قانون کے تحت پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔ جی ایس پی اے پر 2009 میں 25 سال کے لیے دستخط کیے گئے تھے، لیکن یہ منصوبہ شکل اختیار نہ کر سکا۔فرانسیسی ثالثی عدالت امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتی۔ پاکستان کے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز (آئی ایس جی ایس) اور نیشنل ایرانی گیس کمپنی (این آئی جی سی) نے ستمبر 2019 میں نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے اور نظر ثانی شدہ معاہدے کے تحت اگر پائپ لائن کی تعمیر میں ...

