کے پی حکومت کا پی آئی اے نجکاری بولی میں دلچسپی کا اظہار
KP Government's Expression of Interest in PIA Privatization Bid
خیبر پختونخوا حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کے پی انویسٹمنٹ بورڈ نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر پی آئی اے کی نجکاری بولی میں شرکت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پی آئی اے قومی ایئرلاٸن ہے اور اس کے اثاثے قوم کیلٸے اہمیت رکھتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر خط لکھا جا رہا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پحتونخوا حکومت بلیو ورلڈ کنسورشیم کی 10 ارب کی بولی سے زیادہ بولی کیلٸے تیار ہے۔ خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہمیں جلد موقع دیا جائے گا تاکہ اپنی تجاویز کیساتھ آپ کی ٹیم سے مل سکیں۔
The Khyber Pakhtunkhwa government has expressed interest in the privatization bid of national airline PIA.The KP Investment Board has written...





