بھارت اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے ٹائی
First ODI TIED between India and Sri Lanka.
بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر ہوگیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 231 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.5 اوورز میں 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان روہت شرما کی 58 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، اکشر پٹیل 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویرات کوہلی 24 رنز پر ہسارنگا نے پویلین کی راہ دکھائی، شبھمن گل 16 رنز بناسکے، واشنگٹن سندر 5 اور شریاس ایئر 23 رنز بنا کر چلتے بنے۔شیوم دوبے کو 25 رنز پر اسالانکا نے ایل بی ڈبلیو کیا، کلدیپ یادیو 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ارشدیپ سنگھ بغیر کوئی رن بنائے اسالانکا کا نشانہ بنے۔
The first ODI played between India and Sri Lanka ended in a draw after an exciting contest. Chasing the 231 runs scored by Sri Lanka in the match played in Colombo, the Indian ...

