8 دہشتگردوں ہلاک جبکہ میجر سمیت 3 جوان شہید
8 terrorists were killed while 3 Soldiers including Major martyred
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ میجر سمیت 3 جوان بھی شہید ہوگئے. آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت میجر عاطف خلیل کررہے تھے، جو شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں کے ساتھ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کےمطابق میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سندھنوتی سے تھا، میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31سال ہے، میجر عاطف خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریِضہ سر انجام دیا ، شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹی ش...




