امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
A 3-member delegation of the American Embassy arrived in Adiala Jail
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد نے 1 گھنٹہ تک قیدیوں سے ملاقات کی۔جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے
According to prison sources, the delegation of the US Embassy has been given consular access to the 3 captive accused. Jail sources have said that the delegation of the American Embassy met with the pri...


