Wednesday, April 15Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: imran khan protest

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
اہم خبریں

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

PTI leaders meet founder PTI in Adiala Jail بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل تھے۔دونوں رہنما بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔بانئ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تحریکِ انصاف کی قیادت اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی کے قافلے کے آگے آ گئی ہے۔بشریٰ بی بی کی ترجما...
’بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ کے چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر مگر امیدواروں میں متعدد پاکستانی شامل‘
اہم خبریں

’بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ کے چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر مگر امیدواروں میں متعدد پاکستانی شامل‘

"Founder PTI is out of the race for the chancellorship of Oxford, but many Pakistanis are included in the candidates" برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی آکسفرڈ نے اپنے نئے چانسلر کے لیے 38 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے اور اس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام شامل نہیں ہے۔آکسفرڈ کے نئے چانسلر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر سے شروع ہو گا۔عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نے تحریکِ انصاف کے بانی کو بطور امیدوار منتخب نہ کیے جانے کے حوالے سے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی مایوس کن خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ایک عالمی آواز ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ انھیں اس انتخاب میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔‘ اور یہ کہ عمران خان کو چانسلر کے انتخاب میں شرکت کے لیے منتخب نہ کرنا خود ’آکسفرڈ یونیورسٹی کا نقصان ہے جو خود کو عالمی رجحان ساز ادارے کے طور پر پیش کرتی ہے۔‘تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب...
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا راستہ بند: عمران خان
اہم خبریں

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کا راستہ بند: عمران خان

The way back of those who left the party is closed: Imran Khan اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا واضح کر دوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا گھر توڑے گئے بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔عمران خان کا کہنا تھا نام کسی کا نہیں لوں گا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ کر گیا، اچھے وقتوں میں جو چارلیز بنے ہوئے تھے برے وقت میں ساتھ چھوڑ گئے، برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران پہلے ہم پر ڈال رہے تھے کہ دہشت گردی ہمارے سیٹلمنٹ پلان کی وجہ سے ہو رہی ہے، اب کہہ رہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی ہو رہی ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان دہشت، کچے ...
Optimized by Optimole