گرفتاریوں پر پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج
Nationwide protest of PTI on arrests
اعلٰی قیادت کی گرفتاریوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعے کے روز سے ملک گیراحتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ۔ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جمعے کے روز سے شروع ہوں گے اور اسمبلی کے فلور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی اور جمہوری عمل پر کچھ عناصر غالب آ گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لیے ایک دن پہلے قانون بنایا گیا اور جلسے کا ماحول اتنی آسانی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام پر حملہ کرنے والی سو...



