لندن میں سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا تحقیقات کا حکم
Attack on former Chief Justice Faiz Isa's car in London, Interior Minister orders investigation
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی ہوگی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک و پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی کی جائے گی، ش...





