عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار
Terrian case against Imran Khan declared inadmissible
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت بھی لارجر بنچ کا حصہ تھیں۔شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔دوران سماعت جسٹس طارق محمود نے کہا کہ ٹیریان کیس دو ججز کا فیصلہ ہے، دو ججز درخواست ناقابل سماعت قرار دے چکے ہیں۔عدالت نے حامد علی شاہ سے استفسار کیا کہ آپ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کہا کہ تین میں سے 2 ججز دستخط کر دیں تو اس کا اثر کیا ہوگا؟ج...


