Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: imran khan bushra bibi

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال                                                                      Bushra Bibi’s request for transfer from Bani Gala Sub Jail to Adiala Jail is reinstated
اہم خبریں

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال Bushra Bibi’s request for transfer from Bani Gala Sub Jail to Adiala Jail is reinstated

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔ دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے کہا کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں؟  آئندہ  سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے ، عدالت نے آج بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی مرکزی درخواست 22 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ Islamabad: The Islamabad High Court has reinstated the di...
Optimized by Optimole