عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری
World Bank approves 24 million dollars financing for Pakistan
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 24 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کی جانب سے فنڈز کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ 2 کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے سے شہر میں نکاسیٔ آب کا نظام بہتر ہو سکے گا۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے سے 1 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے گی، جبکہ 75 لاکھ شہریوں کے لیے نکاسیٔ آب کی سہولت بہتر ہو گی۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے حکومتِ پاکستان 25 کروڑ ڈالرز اضافی فراہم کرے گی۔عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ منصوبے کے لیے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی نجی شعبے سے کمرشل فنانسنگ بھی متوقع ہے۔
The World Bank has approved financing of 240 million dollars for Pakistan.Funds have b...



