.پولیس کرپشن میں ”ڈوب”گئی،لیڈی ہیڈ محرر سمیت 4 اہلکار معطل
Police has been "drowned" in corruption, 4 officials including Lady Head Moharar have been suspended.
ہیڈ محرر اقصیٰ عزیز اور نائب محرر کرن جمال ماہانہ رقم لے کر 24 لیڈی کانسٹیبلز کی حاضریاں لگا رہی تھیں جبکہ دونوں کے علاوہ مزید 2 آفیسرز بھی اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔گزشتہ ایک سال سے ہیڈ محرر اور نائب محرر حاضری لگانے کے پیسے لے رہی ہیں، ایک لیڈی ہیڈ کانسٹیبل سے 25 ہزار روپے ماہانہ لیے جاتے تھے جو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے ماہانہ بنتے ہیں ، رقم چار افراد میں تقسیم ہوتی تھی۔خاتون ہیڈ محرر اور نائب محرر انسپکٹر کو بھی حصہ دیتی ہیں جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹر کا پی اے بھی ان خواتین محرر سے ماہانہ حصہ لیتا ہے۔ایس پی ہیڈکوارٹر زنیر چیمہ نے اطلاع ملنے پر لیڈی ہیڈ محرر اقصیٰ عزیز اور لیڈی نائب محرر کرن جمال کو معطل کر دیا جبکہ لائن انسپکٹر فرحت لبنیٰ اور ریڈر عامر کو عہدے سے ہٹا دیا، آپریٹر کانسٹیبل ...





