باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Bajaur: FIA action, 2 suspects involved in Libyan boat accident arrested
ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے تھے۔لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا تھا۔ملزمان نے متاثرین کو کشتی میں لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار ہو گئی۔
FIA Kohat Zone arrested 2 operatives of an international g...

