حج بیت اللہ: جسمانی‘ روحانی اور مالی عبادات کا مجموعہ
Hajj: A collection of physical, spiritual and financial acts of worship
دین اسلام ایک عالمگیر ضابطہ حیات ہے اور شریعت اسلامی کے اجزائے ترکیبی میں ہمہ گیریت کے اثرات موجود ہیں، خلاقِ عالم نے کمال حکمت سے پیغمبرانہ مشن کی جدوجہد کو ایک خاص مقام پر اکٹھا کر کے اسلام کے ابدی پیغام کو آفاقی نظام سے مربوط فرما دیا۔دینِ فطرت عبد اور معبود کے تعلق کو ہر حال میں قائم رکھنے کی تلقین کرتا ہے اور اسی تعلق کو مضبوط کرنے کیلئے نظام عبادت وضع فرمایا گیا، گو مومن کی زندگی ہر حال میں عبادت سے عبارت ہے لیکن نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کو اس کا مظہرِ خاص کیا گیا، ارکانِ اسلام میں حج آخری رکن ہے لیکن من جملہ نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی معراج کا نام حج ہے کیونکہ یہ جسمانی، روحانی اور مالی عبادات کا مجموعہ ہے، جس میں نمازکی حرکات و سکنات، زکوٰۃ کی شکل میں انفاق فی سبیل اللہ اور صوم کی صورت میں تلذذِ نفسانی کی بیخ...

