ہمارا دفاع مضبوط ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی: گورنر سندھ
Our defense is strong, now we have to get rid of debts: Sindh Governor
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بتا دیا ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پر مشتمل وفد گورنر ہاؤس کراچی پہنچا، وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک تھے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، محترمہ نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ اور دیگر بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد گورنر سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے وفد اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہ...





