Sunday, April 5Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: governor kpk

کے پی: دہشتگردوں کے 3 تھانوں پر حملے، پولیس کی بروقت کارروائی، امن دشمن فرار
اہم خبریں

کے پی: دہشتگردوں کے 3 تھانوں پر حملے، پولیس کی بروقت کارروائی، امن دشمن فرار

KP: Terrorists attack 3 police stations, police take timely action, peace enemies flee خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ...
آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اہم خبریں

آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر و وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

In the presence of the Army Chief, bitter sentences were exchanged between the Governor and Chief Minister KP خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔اس موقع پر سربراہ اے این پی ایمل ولی نے جملہ کس دیا کہ جانے دو یہ تو بچہ ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کچھ دیر بعد واپس اجلاس میں آگئے۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے کے پی کو انسدادِ دہشت گردی کی مد میں ملے پیسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ این ...
خیبر پختونخوا: کرسمس پر چرچز کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان
اہم خبریں

خیبر پختونخوا: کرسمس پر چرچز کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

Khyber Pakhtunkhwa: Rs 4 crore grant announced for churches on Christmas وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرجا گھروں کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 گرجا گھروں کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے، یہ رقم فوری طور پر گرجا گھروں کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur announced a special grant of 4 crore rupees for churches.A meeting of the provincial cabinet was held under the chairmanship of Chief...
آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ:کے پی کے کابینہ
اہم خبریں

آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ:کے پی کے کابینہ

Decision to register FIR against IG Islamabad: KPK cabinet وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کے پی ہاؤس کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی بھی منظوری دی جبکہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دینے کی ترامیم منظور کی گئی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔ ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔ ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے عہدوں پر خواتین ہی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 مسودے کی ...
وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد
اہم خبریں

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

Grand Jirga held at CM House Khyber Pakhtunkhwa وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کی۔جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی، پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی جرگے میں پہنچے۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر جرگے میں شرکت کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا مشکور ہوں، اس جرگے کی قیادت کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر بھی میں تمام پارلیمنٹیرینز اور سیاسی قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آ...
گورنر فیصل کریم کنڈی پر پابندی عائد
اہم خبریں

گورنر فیصل کریم کنڈی پر پابندی عائد

Governor Faisal Karim Kundi has been banned. وزیراعلیٰ اور گورنر کی جنگ کے پی ہاؤس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہاؤس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاؤس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ذاتیات پر آ گئے اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا سامان بار پھینکوا دیا۔اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاؤس آجائیں ، اگر گورنر ہاؤس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا لیں، کوئی کس...
Optimized by Optimole