معروف فلسطینی صحافی وفا الودینی اہلِ خانہ سمیت شہید
Renowned Palestinian journalist Wafa Al-Oudini was martyred along with his family
عروف فلسطینی صحافی اور کارکن وفا الودینی سوموار کی صبح اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں انکے شوہر منیر اور دو بچے بلسم اور تمیم بھی شامل تھے ، جبکہ حملہ وسطی غزہ میں دیر البلاح میں ان کے گھر پر کیا گیا۔فلسطین کے صحافیوں کے فورم ایف پی جے (FPJ) نے کہا کہ ، "قابض افواج نے صحافی وفا الودینی کو شہید کر دیا، جو فلسطینی بیانیہ کو غیر ملکی میڈیا تک پہنچانے کے لیے سرگرم کارکن تھیں، وہ اور ان کا خاندان اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا ۔"ایف پی جے نے نشاندہی کی کہ صحافی الودینی نے اپنی زندگی مظلوم فلسطینی لوگوں کے مصائب کو بین الاقوامی اور فلسطینی میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کے لیے وقف کر دی تھی ۔انہوں نے خاص طور پر انگریزی میں مضامین لکھنے، غیر ملکی کا...





