غزہ میں پھیلا 5 کروڑ ٹن ملبہ سمیٹنے میں 21 سال لگیں گے: اقوامِ متحدہ
It will take 21 years to clean up 50 million tons of rubble scattered in Gaza: UN
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے اور 12 ارب ڈالرز کی رقم خرچ ہو سکتی ہے۔اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاںدوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر (ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔شہداء کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاریاسرائیلی بم باری سے تباہ شدہ عمارتوں سے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے...





