قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے پی سی بی سے اختلافات
National cricket team head coach Gary Kirsten has differences with PCB
گیری کرسٹن کے سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس اور سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلاف ہوئے، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانا چاہتے تھے۔پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق گیری کرسٹن ایک مہینہ چھٹیاں جبکہ 11 ماہ پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے پابند ہیں، گیری کرسٹن صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد ہیں۔سپورٹ سٹاف میں ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگی، وضاحت نہ دینے کی صورت میں گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر نہ جانے کی دھمکی دی، گیری کرسٹن سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل کرنے پر بضد ہیں۔گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات درست نہ ہونے کی صورت میں جیسن گلیسپی کو ہی دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لئے عبوری کوچ مقرر کئ...

