وفاقی حکومت کا موسم سرما کی آمد پر غزہ امداد بھجوانے کا فیصلہ
The decision of the federal government to send aid to Gaza on the arrival of winter
وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعطم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غزہ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں غزہ میں فوری طور پر 600 ٹن امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس امدادی سامان میں کمبل، رضائیاں ادویات اور گرم ملبوسات شامل ہوں گے۔امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل ہوں گے۔وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین چیزیں بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم فلسطین کے معصوم لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی امداد کرے، وہاں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔
The federal government has decided to send aid to Gaza on the arrival of winter.A meeting was held in Islam...

