اسرائیل کی جانب سے ایک دن میں فلسطینیوں کے خلاف بدترین نسل کشی
Israel's worst genocide against Palestinians in one day
غزہ کے علاقے بیت لاحیہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔شمالی غزہ پر بمباری سے مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے، شمالی غزہ ہی میں جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے اسپتال پر بھی بمباری سے 21 خواتین اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کردیے گئے۔حماس کے رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل منصوبہ کے تحت بیت لاہیہ سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے لیے نسل کشی کررہا ہے جو نازی ازم کا ایک نیا باب ہے۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے حملوں میں دو اسرائیلی فوجی اور حزب اللّٰہ سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقے پر ایک سو اسی سے زائد راکٹ داغے گئے جن میں ایک اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیلی...


