وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعتماد کا ووٹ لیں: فیصل کنڈی کا مطالبہ
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa take vote of confidence: Faisal Kundi's demand
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے عدالت میں کہا ہے ہماری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں، عدالت نے صوبائی حکومت کی رٹ کو ریجیکٹ کیا ہے، صوبائی حکومت سے درخواست ہے وائس چانسلرز آنے دیں، نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ مت کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کی 26یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں، یونیورسٹیاں بنانے سے بیچنے تک کے سفر تک آرٹیکل لکھنے چاہئیں، جو اپنے آباؤ اجداد کا گھر بیچے اس کو معاشرے میں کیا کہا جاتا ہے؟ یونیورسٹی کی زمین بیچنے سے آپ کو کتنی دیر کا فائدہ حاصل ہوگا، جب ت...


