بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے لاہور پریس کلب کے اراکین کے علاج کےلئے مالی معاونت کرنے کا اعلان کردیا
International fashion designer Mehmood Bhatti has announced financial support for the treatment of Lahore Press Club members
ممبران کے علاج کے لئے بیس فیصد مالی مدد فراہم کریں گے۔محمود بھٹی کو لاہور پریس کلب کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ اور شیلڈ دی گئی۔ لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے۔ لاہور شہر میں ہی آنکھ کھولی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ جب گھر میں کوئی فرد بیمار ہوتا ہے تو علاج کس قدر مہنگا ہے۔ میں اپنی صحافی برادری کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں ۔ لاہور پریس کلب کی طرف سے مجھے جو ہدایات ملیں گی اس پر عمل درآمد کروں گا۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مسائل ہیں۔ پاکستان میں ان کی جائیدادوں پر قبضہ ہوجاتا ہے اور انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ سفارش اور اوپر سے فون نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔پاکستان میں عدا...




