وفاق کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے نجکاری کیلئے تفصیلات طلب
Federal Request details of power distribution companies for privatisation
وفاقی حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ان کمپنیوں کے سی ای اوز سے نجکاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں سے آج 29 اگست تک کے کمپنیوں کے اثاثوں اور ملازمین کی تعداد سمیت دیگر تفصیلات طلب کی ہیں۔پاور ڈویژن کی طرف سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کو لکھے گئے خطوط کے مطابق تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو 29 اگست تک معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خطوط میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز سے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تفصیلات فراہم کریں ڈسکوز ملازمین کی تنخواہ، پیکج اور پنشن کے واجبات سمیت ان کمپنیوں سے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے 30 جون 2024 تک آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹس اور گزشتہ...





