امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات
Negotiations for a Gaza ceasefire by the US, Egypt and Qatar
امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں نے اسرائیل اور حماس کو مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کا مقصد لڑائی ختم کرنا ہے، جس میں غزہ کی وزارت صحت کے بقول تقریباً 40 ہزار بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں ۔قطر میں آج ہونے والے مذاکرات میں اسرائیلی وفد اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کی شرکت متوقع ہے، حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے سمجھوتے کیے لیکن اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں آیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہانیہ کو شہید کردیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔حماس کے حکام کا کہنا ہے کہ آج کے مذاکرات میں کوئی سنجیدہ بات ہوئی تو پھر ثالثوں سے ملاقات کریں گے۔
Mediators from the US, Qatar and Egypt have invited Israel and Hamas to negotiate with...

