بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش، علاج کے بعد حالت مستحکم
Attempt to kill Bashar al-Assad by poisoning, condition stable after treatment
شام کے معزول صدر بشار الاسد کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔سابق اعلیٰ جاسوس کے ذریعے چلائے جانے والے آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر کے حوالے سے برطانوی نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ چند دن قبل (اتوار) بشار الاسد کوشدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انھوں نے طبی امداد طلب کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کا ان کے اپارٹمنٹ میں علاج کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ پیر سے ان کی حالت مستحکم ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائ کا دعویٰ ہے کہ ٹیسٹ رپورٹ میں بشار الاسد کے جسم میں زہر کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم روسی حکام کی جانب سے ان اطلاعات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔59 سالہ بشارالاسد گزشتہ سال دسمبر سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حفاظت میں روس میں مقیم ہیں۔
An attempt has bee...


