ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت3میجر جنرلز کو ترقی مل گئی
3 Major Generals including DG ISPR got promotion
راولپنڈی:پاک فوج میں 3 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقی و تعیناتیوں کے اہم مرحلے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔84 لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں و...

