کوہاٹ: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی
Kohat: Terrorists attack police mobile with grenade, one officer injured
کوہاٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in Kohat.According to police officials, terrorists attacked a police mobile with a hand grenade in the Shadipur area of Kohat, in which a policeman was injured. In the retaliatory action, one terro...






