مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس آپریشن، فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار شہید، 2 زخمی
Police operation to recover hostages, officer martyred, 2 injured in firing
کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں۔ایک پولیس اہلکار عبدالستار کو ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران واقعہ پیش آیا۔
During a police operation to recover the hostages in the Kot Shahu Kache area, robbers attacked, resulting in the firing of a policeman and two oth...






